1/15/2024

How Government Servants Can Apply for Their Votes in Election 2024.

 گورنمنٹ ملازمین جو الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہوں گے ان کا ووٹ کاسٹ کرنے کا طریقہ ۔

1- 8300پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے بھیجیں ۔ جواب میں آپ کی تمام معلومات آ جائیں گی۔

2-یہ درخواست فارم فل کریں۔ (صوبائی اسمبلی کا الگ اور قومی اسمبلی کا الگ)

3- اپنے ادارے کے سربراہ سے مہر و دستخط کروا کر متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروا دیں بذریعہ ڈاک بھی بھیجا جاسکتا ہے ۔

(اساتذہ جو پرائمری سکولز میں ہیں وہ اے ای او سے مہر و دستخط

مڈل اور ہائی سکولز والے ہیڈ ماسٹر سے مہر و دستخط)

درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 22 جنوری 2024 ہے۔

4- آپ کے درج شدہ پتہ پر بیلٹ پیپرز آ جائیں گے ۔ آپ اپنے پسندیدہ امیدوار کے کالم میں دستخط کریں گے اور انگوٹھے کا نشان لگائیں گے اور بذریعہ ڈاک اسی لفافے میں جو آپ کو موصول ہوگا پر بھیج دیں گے ۔ 

یاد رکھیں ووٹ کا استعمال کرنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے

No comments:

Post a Comment

Popular Posts