FPSC Lecturer Urdu Paper Solved.
Lecturer Urdu today Paper FPSC آج کے لیکچرار اردو(FPSC) کے سوالات درست جواب سمیت درجِ ذیل ہیں :- 1- الحمد لله، قاسمی کا افسانہ ہے ۔ 2- بجنگ آمد کے مصنف کرنل محمد خان ہیں ۔ 3- ولی سے اقبال تک، سید عبداللہ کی تصنیف ہے ۔ 4- اداس نسلیں، عبداللہ حسین کا ناول ہے ۔ 5- آگ کا دریا، قرۃ العین حیدر کا ناول ہے ۔ 6- ترفع، لانجائنس کا نظریہ ہے ۔ 7- اعیان، افلاطون کا نظریہ ہے ۔ 8- المیہ کے 6 اجزا ہیں ۔ 9- شعلہ گل، قاسمی کا شعری مجموعہ ہے ۔ 10۔خیامِ اردو، ریاض خیر آبادی کو کہا جاتا ہے ۔ 11- نیا قانون، منٹو کا افسانہ ہے ۔ 12- ٹوبہ ٹیک سنگھ، منٹو کا افسانہ ہے ۔ 13- غدار، کرشن چندر کا ناول ہے ۔ 14- مزدور شاعر، احسان دانش ہے ۔ 15- یادگار غالب، حالی کی تصنیف ہے ۔ 16- احمد فراز کوہاٹ سے تھے۔ 17-تہذیب الاخلاق، سرسید کا رسالہ ہے ۔ 18- الفاروق، شبلی نعمانی کی تصنیف ہے ۔ 19- علامہ اقبال کے پیر مولانا روم تھے۔ 20- تزکیہ نفس (کیتھارسس) ارسطو کا نظریہ ہے ۔ 21- مقدمہ شعر و شاعری حالی کی تنقیدی کتاب ہے ۔ 22- گلِ نغمہ، فراق کا شعری مجموعہ ہے ۔ 23- چھمی، آنگن کا کردار ہے ۔ 24...