Posts

Showing posts with the label budget 2016

Budget 2016-2017 Federal Govt Pakistan Increase in Taxes and Salaries Complete Details Budget 2016

مالی سال 17-2016 کا بجٹ پیش، تنخواہ اور پنشن میں دس فیصد اضاف قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وفاقی بجٹ پیش کر دیا۔ بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا 3 سال میں معیشت کو درپیش خطرات ٹل چکے ہیں۔ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور اکنامک انڈیکیٹر ہماری معاشی کاکردگی کی عکاس ہیں۔ کپاس کی پیداوار میں کمی کہ وجہ سے معیشت میں کمی آئی۔ معاشی ترقی کی بحالی سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ نہیں ہوا۔ ان کا مزید کہنا تھا مالی خسارہ کم ہوکر 4.3 فیصد پر لایا جارہا ہے ٹیکس میں جی ڈی پی کی شرح بڑھ چکی ہے۔ شرح سود 40 سال کی کم ترین سطح 5.75 فیصد پر آ گئی ہے اور برآمدات 32.7 ارب ڈالر رہی۔ روپے کی قدر کئی سالوں سے مستحکم سطح پر موجود ہے۔ ملک کے زرمبادلہ ذخائر 21 ارب 60 کروڑ کی ریکارڈ سطح پر ہیں۔ انہوں نے کہا ملک کی تینوں اسٹاک ایکسچینج ایک بن چکی ہے۔ آئندہ مالی سال مالی خسارے میں کمی کر کے 3.8 فیصد پر لایا جائے گا۔ ایکٹ میں ترمیم کر کے وفاق کے قرضوں کا نیا ہدف مقرر کیا جا رہا ہے۔ ملک کے مجموعی قرضوں کو 60 فیصد تک لائے اور آئندہ 15 سال میں مجموعی قرضوں کو 50 فیصد تک لایا جائے گا۔ توانائی منص...