6/30/2017

Urdu Mcqs for PPSC lecturer test


پی پی ایس سی کی طرز پہ اردو لیکچرار ٹیسٹ نمبر 1
1-”آب ارغوانی”سے کیا مراد ہے؟
سرخ پانی یعنی شراب
2-”قیاس کن نگلستان من بہارمرا“
اس فارسی محاورہ سے کیا مراد ہے؟
موجودہ حالت سے آئندہ حالت کا اندازہ ہوتا ہے۔
3-”قیامت کا دامن“ سے کیا مراد ہے؟
نہایت وسیع
4-”معنی پرور“سے کیا مراد ہے؟
ماہر انشا پرداز
5-”نمدہ بندھ جانا“سے کیا مراد ہے؟
دیوالیہ ہو جانا
6-”نمیقہ“سے کیا مراد ہے؟
خط نوشتہ تحریر
7-”نوبت بنوبت“سے کیا مراد ہے؟
باری باری
8-”نوش بے نیش حاصل نمی شود“
اس فارسی محاورہ سے کیا مراد ہے؟
کوئی اچھی چیز بغیر محنت نہیں ملتی۔
9-”یہ گو اور یہی میدان“
سے کیا مراد ہے؟
آیئے ابھی مقابلہ ہوجائے۔
10-”رتق وفتق“سے کیا مراد ہے؟
باندھنا اور کھولنا
11-”دن صاف گزر جانا “سے کیا مراد ہے؟
کھانے کو کہچھ نہ ملنا
12-”تبسم مینا“سےکیا مراد ہے؟
صراحی سے شراب نکلنے کی آواز
13-”تادیب “سے کیا مراد ہے؟
علم زبان سیکھنا
14-”پتھر پانی ہونا“سے کیا مراد ہے؟
ظالم کو ترس آنا
15”-بیڑی پڑنا“سے کیا مراد ہے؟
شادی ہونا
16-”کلیات ولی“کو کس نے مرتب کیا؟
احسن مارہروی نے
17-”بہار عجم“کس کا مرتب کردہ فارسی لغت ہے؟
ٹیک چند بہار کا
18-”گلشن ہند“کس کا تذکرہ ہے؟
مرزا علی لطف کا۔
19-”مقام خلافت“ کس کا سفرنامہ ہے؟
سر عبدالقادر کا
20-”آتش فشاں پر کھلے گلاب“کس کا افسانوی مجموعہ ہے؟
آصف فرخی کا
21-نیاز فتح پوری کے والد نے انکا نام کیا رکھا تھا؟
لیاقت علی خان
22-”فاران“ادبی رسالہ کس نے جاری کیا؟
ماہرالقادری نے
23-”اسلم کی بلی٫ہواچلی٫ہماری گائے“کس کی مثنویاں ہیں؟
اسماعیل میرٹھی
24-”اردو کی آخری کتاب“کس کی تصنیف ہے؟
ابن انشا اور پطرس بخاری دونوں کی علاحدہ علاحدہ کتب ہیں۔
25-”پطرس کے مضامین“کاانتساب کس کے نام ہے؟
ان کے استاد مرزامحمد سعید کے نام
26-مزاحمتی ادب کا پہلا مجموعہ کس نام سے شائع ہوا؟
گواہی کے نام سے ڈاکٹر اعجاز راہی نے مرتب کیا۔
27-منٹو کی کتاب”سیاہ حاشیے“کا دیباچہ کس نے لکھا؟
حسن عسکری نے
28-”تھا زندگی میں مرگ کا کھٹکا لگا ہوا
اڑنے سے پیشتر بھی مرارنگ زرد تھا“
غالب کے اس شعر میں کونسی صنعت برتی گئی
صنعت تضاد
29-کون سا شاعر دہلی اورلکھنوءکےادبی اور ثقافتی مراکز سے دور رہا؟
نظیر اکبرآبادی
30-بانگ درامیں کل کتنی غزلیں ہیں؟
27غزلیں
31-”اقبال کے صنائع وبدائع“کس کی تصنیف ہے؟
نذیر احمد 
32-شبلی نے عطیہ کے نام فارسی غزلیں کس نام سے لکھیں؟
دستہ گل
33-انگریزی شاعر کیٹس نے کس کے عشق میں گھل گھل کر جان دی؟
فینی برآن
34-”خوف زدہ غالب“کس کی تصنیف ہے؟
وحید قریشی
35-”شام ہی سے بجھا سارہتا ہے
دل ہے گویاچراغ مفلس کا“
میر نے اس شعر میں کونسی صنعت برتی؟
تشبہیہ
36-”دیواروں کےنیچے“کس کا خودنوشتی ناول ہے؟
ندا فاصلی
37-راشدکے آخری شعری مجموعہ”گمان کا ممکن“کا مسودہ لندن سے لاہوراشاعت کےلیے کون لایا؟
اعجاز بٹالوی
38-کس فرنچ شاعر کو شاعروں کا شاعر کہاجاتا ہے؟
سینٹ جان پرس
39-”بےچارے لوگ“کس کا تحریرکردہ ناول ہے؟
عبداللہ حسین
40-منٹو کے کلیات کتنی جلدوں میں شائع ہوئے؟
چار جلدوں میں
41-”منفی تنقیدی اشارے“کس کی تصنیف ہے؟
جیلانی کامران کی
42-ماوزے تنگ کی سوانع عمری کا اردو ترجمہ کس نے کیا؟
انتظار حسین نے
43-”سریلے بول“کس کا شعری مجموعہ ہے؟
عظمت اللہ خان
44-قرض خواہوں نے جب غالب پر مقدمہ کیا تو غالب کی طرف سے قرض کی رقم کس نے اداکی؟
مفتی صدرالدین نے
45-عابد علی عابد کے بقول اردو کا پہلا انشاءپرداز کون تھا؟
شیرعلی افسوس
46-”کس شیر کی آمد ہے کہ رن کانپ رہا ہے
رن ایک طرف چرغ کہن کانپ رہا ہے“
دبیر نے اس شعر میں کونسی صنعت برتی؟
استعارہ
47-”نشانات“کس کا تنقیدی مجموعہ ہے؟
ڈاکٹرمحمد علی صدیقی کا
48-”تحقیق نامہ“کس کا مجموعہ مقالات ہے؟
مشفق خواجہ کا
49-”باقیات شعراقبال“کس کی تصنیف ہے؟
صابر کلوروی
50-خوشی محمد ناظر کے استادشاعر کون تھے؟
حالی
51-”تذکرہ ہزارداستان“کا دوسرانام  کیا ہے؟
خمغانہ جاوید از لالہ سری رام
52-کس نےغالب کی شراب کو شراب طہور کہا ہے؟
عبدالرحمن بجنوری نے
53-اردو زبان کے ستر فیصد الفاظ کس زبان جیسے ہیں؟
ہندی
54-”تنقید سانس لینے کی طرح ناگزیر ہے“کس مغربی مفکر کا قول ہے؟
ٹی ایس ایلیٹ کا
55-”گلوں میں رنگ بھرے بادنوبہارچلے
چلے بھی آو کہ گلشن کا کاروبار چلے“
فیض نے اس شعر میں کونسی صنعت برتی؟
مراة النظیر
56-”غالب اور اقبال کی متحرک جمالیات“کس کی تصنیف ہے؟
یوسف حسین خان
57-علامہ کی نظم ”مسجد قرطبہ“میں کتنے بند ہیں؟
آٹھ بند ہیں۔
58-”طلوع اسلام“علامہ کے کس شعری مجموعہ میں ہے؟
بانگ درا
59-پریم چند کا ناول” گئودان“کتنے ابواب پر مشتمل ہے؟
36ابواب پر
60-”فسانہ آزاد“از سرشار کی کتنی جلدیں ہیں؟
چار جلدیں
61-”یہ کس کا فون ہے“کس کا تحریرکردہ ڈرامہ ہے؟
سردار علی جعفری کا
62-شرر کوکس نے اپنے صاحبزادے کا اتالیق بناکر انگلستان بھیجا؟
نواب وقارالملک نے
63-”خداساز تھا آذر بت تراش
ہم اپنے تیئں آدمی تو بنائیں“
کس کا شعر ہے؟
میر کا
64-”ہندوستانی لسانیات“کس کی تصنیف ہے؟
محی الدین قادری زور کی
65-اردو میں اکتشافی تنقید کو کس نے متعارف کروایا؟
حامدی کاشمیری نے
66-”راہ نوردشوق“کس کی سوانع عمری ہے؟
جمیل آذر کی
67-کس مغل مغل بادشاہ نے دیوان حافظ پڑھنے پر پابندی لگارکھی تھی؟
اورنگ زیب نے
68-علامہ کی تساہل پسندی کی وجہ سے انکے دوست انکو کیا کہہ کر چھیڑاکرتے تھے؟
قطب از جانمی جنبد
69-مومن کے گھروالوں نے انکا پیدائش نام کیا رکھاتھا؟
حبیب اللہ
70-”یہ فیضان نظر تھا کہ مکتب کی کرامت تھی
سکھائے کس نے اسماعیلؑ کوآداب فرزندی“
اس شعر میں علامہ نے کونسی صنعت برتی؟
تلمیع
71-علامہ کے کس اردو شعری مجموعہ میں زیادہ غزلیں ہیں؟
بال جبریل میں 60غزلیں
72-فیض نے کل کتنی غزلیں لکھیں؟
81غزلیں
73-”ہائیکو“کس کا شعری مجموعہ ہے؟
ڈاکٹر محمد امین اور نسیم سحر دونوں کا علاحدہ علاحدہ شعری مجموعہ اسی نام کا ہے۔
74-”گرتی دیواریں“کس کا سوانحی ناول ہے؟
اوپندر ناتھ اشک کا
75-”ناخدائے اردو “کسے کہا جاتا ہے؟
مولانا صلاح الدین کو
76-رسالہ”ادبی دنیا“کس نے جاری کیا تھا؟
تاجور نجیب آبادی نے
77-”مردم دیدہ“کس کا تذکرہ ہے؟
حاکم لاہوری کا
78-مصحفی نے کس کو”مردکم عقل“کہا ہے؟
سودا کو
79-”دلی کی آخری شمع“کس کا تحریرکردہ ڈرامہ ہے؟
فرحت اللہ بیگ کا
80-”واسوخت“کس کا شعری مجموعہ ہے؟
راشد مفتی کا

Popular Posts