6/24/2023

Urdu Lecturer Paper KPK Public service jun 2023

 

*کے پی کے میل فیمیلز لیکچر ر ٹیسٹ 22 جون 2023*


1: اقبال نے یورپ کا سفر کب کیا؟

*۔1905*


2: تصورِ خودی کے بعد اقبال کی فکر کا دوسرا پہلو کون سا ہے؟

*تصور بے خودی*


3: میر تقی میر کی آپ بیتی کا کیا نام ہے؟ 

*ذکر میر*


4: نکات الشعر کس کی تصنیف ہے؟ 

*میر تقی میر* 


5: سو پشت سے ہے پیشہ آبا سپہ گری / کچھ شاعری ذریعہ عزت نہیں مجھے 

یہ شعر دیوان غالب کے کس حصے سے لیا گیا ہے؟ 

*"قطعات"*

*لیکن اپشنز میں قطعات شامل ہی نہیں*


6: اردو کا اصل نام کھڑی بولی ہے. 

یہ قول کس کا نظریہ ہے؟ 

*شوکت سبزواری*  


7: اردو کا پہلا صاحب دیوان شاعر کون تھا؟ 

*قلی قطب شاہ* 


8: مشہور نظم '' اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے،، کس شاعر کی ہے؟ 

*رئیس امروہوی*


9: اردو کی پہلی صاحب دیوان شاعرہ کون ہے؟ 

*جدید تحقیق کے مطابق لطف النساء امتیاز* 


10:اردو کا پہلا سفر نامہ کون سا ہے؟ 

*عجائبات فرنگ*


11: "اردو فکشن کی تنقید،، کس کی تصنیف ہے؟

*ارتضی کریم* 


12: فیض احمد فیض کو کون سا غیر ملکی ایوارڈ ملا تھا؟ 

*لینن پرائز*


13:" ماورا،،  کے پہلے ایڈیشن کا دیباچہ کس نے تحریر کیا تھا؟ 

*کرشن چندر*


14: اردو تنقید کا عمرانی دبستان کس کی تصنیف ہے؟ 

*ضیاءالحسن*


15: مجید امجد کی نظم نگاری کا غالب عنصر کیا ہے؟ 

*وجودی فکر* 


16: پنجاب میں اردو کا پہلا اخبار کون سا تھا؟ 

*کوہ نور* 


17: غالب نے فارسی کس سے سیکھی؟  

*ملا عبدالصمد* 


18: زبانوں کو کن مشترک خصوصیات کی بنا پر ایک خاندان میں شمار کیا جاتا ہے؟ 

*تینوں*


19: برصغیر کے پہلے ماہر لسانیات پاننی کا تعلق کس علاقے سے تھا؟

*ٹیکسلا*


20: اصلاح زبان کے حوالے سے آپ کے ذہن میں کونسا نام آتا ہے؟

*حاتم*


21: امتیاز علی تاج کی والدہ نے کس معروف جریدے کا اجراء کیا

*تہذیب نسواں " تاہم سلیم اختر صاحب کے مطابق اس کا اجراء ممتاز علی نے کیا*


22: اشارات تنقید کس کی تصنیف ہے؟

*ڈاکٹر سید عبداللہ*


23: کس معروف ادیب نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی اولین نمائندگی کا فریضہ سرانجام دیا؟

*پطرس بخاری*


24: اردو کی سب سے طویل داستان کونسی ہے؟ 

*داستان امیر حمزہ*


25: شعر العجم کس نوعیت کی تصنیف ہے؟

*تنقید*


26: میرا جی کا تعلق کس ادبی تحریک سے تھا؟

*حلقہ ارباب ذوق*


27: برصغیر میں ترجمے کی روایت کا آغاز کس ادارے سے ہوا؟

*فورٹ ولیم کالج*


28: عالمی ادب کے تراجم کے حوالے سے کس ادارے کی خدمات قابل قدر ہیں؟

*اکادمی ادبیات*


29: "ہر مسلمان ترقی پسند ہوتا ہے.،،

یہ کس معروف نقاد کا جملہ ہے؟

*سید عبداللہ*


30: کس قسم کے افسانے کی تلخیص ممکن نہیں؟

*تجریدی*


31: اردو تحقیق کے کتنے دبستان ہیں؟

*دو بنیادی اقسام ہیں*


32:" تیسرے درجے کا مسافر،، کس کی تصنیف ہے؟

*وارث علوی*


33: اقبال نے جاوید نامہ میں" خواجہ اہل فراق،، کس کو کہا ہے؟

*ابلیس*


34: ذیل میں سے کس شاعر کو ہم میر تقی میر کی روایت کا شاعر کہہ سکتے ہیں؟

*ناصر کاظمی*


35: قرۃالعین حیدر نے نے اپنا کون سا ناول انگریزی میں ترجمہ کیا؟

*آگ کا دریا*


36: دھرتی پوجا کا نظریہ کس نقاد نے پیش کیا تھا؟

*وزیر آغا*


37: محمد سلیم الرحمن کی وجہ شہرت کیا ہے؟ 

*تینوں*


38: نئی لسانی تشکیلات کے حوالے سے آپ کے ذہن میں کس شاعر کا نام آتا ہے؟

*افتخار جالب*


39: ناول "کار جہاں دراز ہے،، کا نقطہ آغاز کس تاریخی واقعے کو بنایا گیا ہے؟

*واقعہ کربلا یا زوالِ بغداد*


40: اردو ادب کے عناصر خمسہ میں کتنی شخصیات کا تعلق علی گڑھ تحریک سے ہے؟ 

*چار* 


41: ناصر کاظمی کا سن وفات کیا ہے؟

                                     *1972*


42: کس افسانہ نگار کے ہاں ناسٹیلجیا سب سے زیادہ نمایاں ہے؟

*انتظار حسین*


43:" گنجفہ،، کس کے افسانوں کا مجموعہ ہے؟

*نیر مسعود*


44: طویل نظم" کاریز،، کس شاعر کی تخلیق ہے؟

*فرخ یار*


45: ڈاکٹر جمیل جالبی کی" تاریخ ادب اردو،، کتنی جلدوں میں ہے؟

*چار*

No comments:

Post a Comment

Popular Posts